سی پی اوکی کھلی کچہری ،مسائل میرٹ پر حل کرنے کا حکم
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
۔کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔سی پی او ملتان نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے تمام شہریوں سے کہا کہ اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفاتر سب کے لیے کھلے ہیں۔