انسداد ڈینگی مہم،مسافر بسوں میں روزانہ سپرے کرنیکا فیصلہ

انسداد ڈینگی مہم،مسافر بسوں میں روزانہ سپرے کرنیکا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار خصوصی)انسدادڈینگی مہم،مسافر بسوں میں روزانہ سپرے کرنیکا فیصلہ،خصوصی ایس او پیز کا نفاذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ ملتان اور محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ، گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ پر ایک آگاہی سیمینار ہوا جس کی صدارت سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار اور فوکل پرسن برائے ڈینگی مہم ڈاکٹر محمد عطائنے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے جنرل بس سٹینڈ پر خصوصی ایس او پیز کا نفاذ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں تمام مسافربسوں میں ڈینگی مچھر مارنے کا سپرے روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ ٹائرز اور دیگر ناکارہ آلات میں پانی جمع نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی بسوں میں ڈینگی مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی پیغامات بھی چلائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد عطائنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور جنرل بس سٹینڈ انتظامیہ کے اشتراک سے پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ڈینگی مہم کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔ سیمینار کے بعد جنرل بس سٹینڈ میں مسافروں اور عوام میں اگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔شہریوں نے انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں