ڈپٹی کمشنر وہاڑی کامختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے میاں چنوں روڈ وہاڑی، خانیوال روڈ، گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر، وومن ورکنگ ہاسٹل اور نرسنگ کالج بلڈنگ کا دورہ کیا۔
سڑکوں، وومن ورکنگ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں اور گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر،نرسنگ کالج بلڈنگ بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔انہوں نے سڑکوں اور وومن ورکنگ ہاسٹل کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر اور نرسنگ کالج بلڈنگ کے تعمیراتی کام کو تسلی بخش قرار دیااور سپیشل ایجو کیشن سنٹر کے بہترین تعمیراتی کام پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور سپیشل ایجوکیشن کی کارکردگی کو سراہا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ تعمیراتی کام میں کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے حکومت پنجاب خصوصی بچوں کے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے وومن ورکنگ ہاسٹل کی تعمیر سے ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین رہائشی سہولت میسر آئے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان،ایکسین بلڈنگ نذر عباس بخاری، ایکسین ہائی وے عمیر لطیف سمیت دیگر افسران موجودتھے ۔