سوئی ناردرن کا ایکشن 8میٹر منقطع کردیئے

سوئی ناردرن کا ایکشن 8میٹر منقطع کردیئے

ملتان(خصوصی رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت 8میٹر منقطع اور 6ایکسٹینشن اتروا دیں۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف اپنے کنکشن کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف نے اپنا میٹر سروس سے دور منتقل کیا ہوا تھا جس کی وجہ محکمہ کو لیکیج کی وجہ سے یو ایف جی کی مد نقصان ہو رہا تھا، میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، لو پریشر کی شکایت پر شہر کے مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا تو 6 صارفین کمپریسر لگا کر گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں