ملتان ریجن میں جرائم کی شرح میں 45فیصد کمی ،رپورٹ
ملتان ( کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی جانب سے ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔۔۔
جسکے مطابق جرائم کی شرح میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 45 فیصد کمی آ ئی ہے ۔ جو ملتان ریجن پولیس کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ اسی طرح ملتان ریجن میں درجنوں گینگز اور ان کے ارکان کی گرفتاری کی وجہ سے مال سے متعلق جرائم میں 10 فیصد کمی آ ئی ہے ۔ جو ایک ریکارڈ ہے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی ملتان ریجن پولیس کو سراہا ہے اور اسی طرح محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔