میلے ٹھیلے وسیب کا حسن ،حوصلہ افزائی کرینگے ،عون حمید
مونڈکا (نامہ نگار)میلے ٹھیلے وسیب کا حسن ہیں ،ان کے انعقاد سے علاقائی ثقافت اجاگر ہوتی ہے ایسے تفریحی پروگرامات کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ پی پی 271سردار عون حمید ڈوگر نے دربار حافظ محمود صاحب کے مقام پر سالانہ میلے میں شرکت اور کبڈی میچ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل اور میلے جیسی سرگرمیوں سے نوجوان صحت مند رہتے ہیں اور منفی سرگرمیوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں ، نوجوان کھیلوں کے میدان آباد کریں ،ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور سہولیات کی فراہمی میں کسر نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر کبڈی میچ میں چالیس پہلوان شریک اور بیس جوڑ پڑے ،شہزاد پچار نے کشتی جیت کر تین لاکھ روپے نقد کیش انعام جیت لیا جبکہ رنر اپ پہلوان احمد کھلواڑاکی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میلے ٹھیلے علاقائی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں، ایسے پروگرامز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر نعمان جیلانی قریشی،ملک شوکت ڈونہ ایڈووکیٹ راشد عبدالقادر سمیت دیگر معززین علاقہ اور ہزاروں افراد شریک تھے ۔