میپکو کا ایکشن،نجی صارفین،سرکاری اداروں سے 71 ارب 56 کروڑ روپے ریکور

میپکو  کا  ایکشن،نجی  صارفین،سرکاری  اداروں  سے  71  ارب  56  کروڑ  روپے  ریکور

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے پرائیویٹ صارفین اور سرکاری اداروں سے بلنگ کی مدمیں 71ارب56کروڑ روپے سے زائد ریکوری کرلی جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح99فیصد سے زائدرہی ہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بلز بھیجے جارہے ہیں اور صارفین کی معلومات کے لئے میٹرریڈنگ اور بلنگ کے پیغامات بھی بذریعہ ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔ بجلی بلوں پر ریڈنگ کی واضح اور صاف تصاویر شائع کی جارہی ہیں۔ ستمبر 2024ء کے دوران پرائیویٹ صارفین سے بلوں کی مد میں 67ارب 41کروڑروپے کی ریکوری کی گئی جس سے ریکوری کی شرح 98.5فیصد رہی جبکہ سرکاری اداروں سے 4ارب 15کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 107.1فیصد رہی۔ ڈائریکٹرکمرشل اسدحماد کے مطابق ملتان سرکل میں 15ارب 86کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.5فیصد، ڈی جی خان سرکل میں 5ارب 24کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 96.5فیصد، وہاڑی میں 5ارب 90کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.7فیصد،بہاولپورسرکل میں 8ارب90کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 102.2 فیصد،ساہیوال سرکل میں 11ارب روپے ریکوری کے ساتھ شرح97.7فیصد،رحیم یار خان سرکل میں 6ارب 31کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح98فیصد،مظفرگڑھ سرکل میں 8ارب35کروڑ روپے وصولی کے ساتھ شرح99.1فیصد،بہاولنگر سرکل میں 4ارب35کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح97.5فیصداورخانیوال سرکل میں 5ارب60کروڑ72لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ ماہانہ شرح98.8فیصدرہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں