دو ڈپٹی کسٹم کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کے چارجز تبدیل

 دو ڈپٹی کسٹم کلکٹر اور ایک  اسسٹنٹ کلکٹر کے چارجز تبدیل

ملتان (کرائم رپورٹر)کلکٹر کسٹم ملتان نے دو ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کے چارجز تبدیل کردیے ۔

تفصیل کے مطابق کلکٹر کسٹم ملتان عمران سجاد بخاری نے ڈپٹی کلکٹر فریدالدین کو ڈی جی خان اینٹی سمگلنگ سے تبدیل کرکے ڈپٹی کلکٹر ہیڈکوارٹرز ملتان ڈپٹی کلکٹر وسیم حمید کو ڈپٹی کلکٹر ائیر پورٹ ملتان سے تبدیل کرکے ڈپٹی کلکٹر اینٹی سمگلنگ ڈی جی خان جبکہ اسسٹنٹ کلکٹر ملتان ضیغم علی کو اسسٹنٹ کلکٹر ملتان ائیر پورٹ کا چارج دے دیا ،کل سے تینوں آفیسرز نئے چارج کے مطابق کام کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں