وٹے سٹی کی شادی کا انجام ،کلہاڑی کے وار کر کے سمدھی کو شدید زخمی کردیا

وٹے سٹی کی شادی کا انجام ،کلہاڑی  کے وار کر کے سمدھی کو شدید زخمی کردیا

گگو منڈی(نامہ نگار)وٹے سٹی کی شادی کا انجام ،کلہاڑی کے وار کر کے سمدھی کو لہو لہان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر279ای بی کے رہائشی غلام مصطفیٰ کی بیٹی کی شادی الزام علیہ طیب سے اور محمد اشرف الزام علیہ کی بیٹی کی شادی غلام مصطفی کے بیٹے سے وٹہ سٹہ کے طور پر ہوئی تھی ،کچھ عرصہ قبل غلام مصطفی اپنی بیٹی اور اس کے خاوند میں ناچاقی کی وجہ سے اسے گھر لے آیا تھا ،اس رنجش کی وجہ سے گزشتہ رات 12بجے کے قریب ملزموں شہباز ،طیب اور محمد اشرف کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر دیوار پھلانگ کر مصطفی کے گھر داخل ہو گئے اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم شہباز نے کلہاڑی کا وار کر کے مصطفی کو لہو لہان کر دیا ،شور واویلا پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزم فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں