دفعہ 144کی آڑ میں گرفتاریوں پر تاجروں کا اظہارتشویش

دفعہ 144کی آڑ میں گرفتاریوں پر تاجروں کا اظہارتشویش

ملتان (لیڈی رپورٹر) دفعہ 144 کی آڑ نوجوانوں کی گرفتاریاں ،تھانوں میں بند کرنے کے خلاف تاجروں اورشہریوں میں تشویش کی لہر ،حکومت سے مقدمات خارج اور مختلف تعلیمی اداروں ،کاروباری مراکز سے حراست میں لئے نوجوانوں کو رہا اور کرمنل ریکارڈ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا بصورت دیگر احتجاج اورتھانوں کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دے دی ۔

 چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداران احتشام الحق،ظفر اقبال صدیقی ودیگر تاجروں اور شہریوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے پر تلی ہے ،دفعہ 144کی آڑ میں تعلیمی اداروں،کھیل کے میدانوں،کاروباری مراکز و دیگر جگہوں سے نوجوانوں کی گرفتاریاں اورمقدمات قابل قبول نہیں جبکہ لوگ دفعہ 144 کے نفاذ سے بھی لاعلم تھے جس کی حکومت نے مناسب تشہیر نہ کی اور پولیس نے اس کا بھرپور اور ناجائز فائدہ اٹھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں