والدین بچوں کی سوسائٹی پر کڑی نظر رکھیں: ڈی پی او

والدین بچوں کی سوسائٹی پر کڑی نظر رکھیں: ڈی پی او

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کے کمیٹی رو م میں کالج پرنسپلز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراتب علی و ضلع بھرپرائیویٹ کالجز پرنسپل نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ تعلیمی معاملات،کالجز کے اوقات کار میں پولیس گشت، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، سکیورٹی انتظامات اور طلبہ کے روشن مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپلز نے اپنی اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے اس موقع پر کہا کہ میٹنگ کا مقصد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو بہتر بنانا، جرائم کی روک تھام اورطلباء و طالبات کی حفاظت بارے آگاہ کرنا ہے تاہم کالج انتظامیہ زیر تعلیم طالبعلموں کے والدین سے میٹنگز کرکے آگاہ کریں کہ اپنے بچوں کی سوسائٹی پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈی پی او نے کہاکہ معلم اپنے اندر پورے معاشرے کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے ’استاد اس باغبان کی طرح ہوتے ہیں جو اپنے باغ کے ہر پھول اور ہر پودے کے بارے میں آگاہی رکھتا ہے اورہر پودے کی نگہداشت اس کی نفسیات کے مطابق کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں