گیس چوروں کا گھیراتنگ،14کنکشن منقطع

گیس چوروں کا گھیراتنگ،14کنکشن منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس نے گیس چوروں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں، مختلف علاقوں میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن کے دوران 14کنکشن منقطع کردئیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق دس صارفین گیس کمپریسر کا غیرقانونی استعمال کررہے تھے جن کے کنکشن کاٹ دئیے ، تین گھریلو صارفین کے میٹر کمرشل استعمال کی خلاف ورزی پر منقطع کئے گئے ،ایک صارف کا میٹر مقررہ مقام سے ہٹ کر لگا ہوا تھا جس سے گیس لیکیج کی صورت میں محکمے کو نقصان کا خطرہ تھا ،اس کا میٹر بھی کاٹ دیا گیا،چارصارفین نے اوگرہ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس کی غیر قانونی فراہمی کر رکھی تھی، ان تمام افراد کی غیر قانونی ایکسٹینشن ہٹا دی گئیں ، ان اقدامات سے گیس کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور پریشر کی شکایات میں کمی متوقع ہے ،گیس چور ملک اور قوم کے مجرم ہیں،گیس چوروں کے خلاف بغیر کسی دباؤ اور بلا امتیاز کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں