میلسی :انسداد پولیو مہم کیلئے 800ٹیمیں تشکیل

میلسی :انسداد پولیو مہم  کیلئے 800ٹیمیں تشکیل

میلسی (نامہ نگار ) بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر 2024ء بروز سوموار سے شروع ہوگی۔جوکہ یکم نومبر تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ تحصیل میلسی کی 31 یونین کونسلز کی کل آبادی 11 لاکھ 22 ہزار 293 ہے ۔جس میں تقریبا 1 لاکھ 80 ہزار 566 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پولیو ورکرز پر مشتمل 8 سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچو کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں