انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس‘ وارداتیں کنٹرول کرنیکا مطالبہ

انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس‘ وارداتیں کنٹرول کرنیکا مطالبہ

خان گڑھ(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)خان گڑھ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر انجمن تاجران شیخ عامر سلیم جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب کی سربراہی میں خان گڑھ میں ہنگامی اجلاس ہوا ۔۔

ڈی پی او مظفرگڑھ اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری وارداتوں پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ ہنگامی اجلاس میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر شیخ عامر سلیم جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کنٹرول نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ اور ار پی او ڈیرہ غازی خان سے جلد ملاقات کریں گے اس موقع پر انہوں نے صدر انجمن تاجران خان گڑھ شیخ رضوان فضل کورا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یہ بات باور کروائی کہ انجمن تاجران جنوبی پنجاب کی مکمل باڈی شیخ رضوان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اجلاس میں رانا یوسف انجمن تاجران صدر شاہ جمال شیخ سلیم باکسر شیخ یوسف خواجہ احمد یعقوب خان لودھی شیخ بابر شیخ عظیم شیخ طارق باقر خان بلوچ کامران،خالد سمیت تاجران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں