مسلح افراد نے محنت کش کی 13سالہ بیٹی اغوا کر لی

مسلح افراد نے محنت کش  کی 13سالہ بیٹی اغوا کر لی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) مسلح افراد نے محنت کش کی 13سالہ بیٹی اغوا کر لی، گھر سے نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے ۔

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بخشے والا موضع ہنجرائی مستقل شرقی میں ظفر اقبال ملانہ کے گھر رات کی تاریکی میں آصف الٰہی، شہباز اسراں اور شاہد مسلح اسلحہ داخل ہوئے اور گھر میں سوئی ہوئی اس کی 13 سالہ بیٹی راحیلہ بی بی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا،جاتے ہوئے گھر سے ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گئے ،پولیس نے مغویہ کے والد ظفر اقبال ملانہ کی مدعیت میں اغوا اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں