مسلح افراد کامدرسے کے قاری کے گھر دھاوا،بیوی پرتشدد

مسلح افراد کامدرسے کے قاری  کے گھر دھاوا،بیوی پرتشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مسلح افراد کاچادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے مدرسے کے قاری کے گھر دھاوا،گھر میں موجود اسکی بیوی پروحشیانہ تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔۔

 نیم برہنہ کر کے فرار،معمولی رنجش پرمخالف نے رشتہ دار کو خنجر کے وار سے شدید زخمی کر دیا ، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ بیٹ قائم والا میں اللہ ڈتہ رند بلوچ کو اس کے رشتہ دار سعید رند نے خنجر کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ۔جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ صدر کوٹ دو کے علاقہ پرہاڑ غربی میں مدرسے کے قاری محمد اکرم چانڈیہ کے گھرگردہ برادری کا اللہ وسایا گردہ اپنے بھائیوں نذیر گردہ ،رشید گردہ ،ظفر گردہ اور وسیم گردہ کے ہمراہ اس کے گھر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہو گئے۔

 

 

 اور گھر میں موجود اسکی بیوی کلثوم بی بی پر وحشیانہ تشدد کیا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس سے اس کی قمیض پھٹ گئی اور وہ نیم برہنہ ہو گئی۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں