ضلع لودھراں کی زمین کے استعمال کی درجہ ونقشہ بندی کا جائزہ

ضلع لودھراں کی زمین کے استعمال  کی درجہ ونقشہ بندی کا جائزہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ، ضلع کی زمین کے استعمال کی درجہ بندی اور نقشہ بندی کے اہم امور بارے پیشِ رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے اجلاس میں نقشہ بندی کے زمینی حقائق کا تفصیلی جائزہ لیا اور سفارشات ریکارڈ کرائیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع لودھراں کے زمین کے استعمال کی درجہ بندی کے نقشوں کی حتمی منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائے گی ۔ 

 

 

 

 

اجلاس میں شہر کی فلاح و بہبود کے لئے سائیٹ ڈویلپمنٹ زون پلان کی منظوری دی جائے گی جس کے تحت شہر کو سرسبز و شاداب بنانے اور بے ہنگم شہری پھیلاؤ اور ٹریفک کے مسائل کا سدباب کیا جاسکے گا ۔ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی گرین ایریا کا تحفظ ممکن بنائے گی ۔ ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف نے کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی تمام امور شاندار انداز سے انجام دے گی ، بہتر منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے گا اور غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے اور شاہراہوں پر ٹریفک بلا تعطل رواں دواں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں