اغوا کے واقعات، 3خواتین سمیت 4افراد غائب

اغوا کے واقعات، 3خواتین سمیت 4افراد غائب

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔

تھانہ مخدوم رشید پولیس کو اکبر نے اطلاع دی کہ اسکی اہلیہ کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ۔تھانہ سٹی شجاعباد کو شعیب نے اطلاع دی کہ اسکی اہلیہ کو دو افراد اغوا کرکے لے گئے ۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کو رشید نے اطلاع دی کہ اسکی بیٹی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس تھانہ جلیل آباد کو ناصر نے اطلاع دی کہ اسکی بیٹی سکول کے ٹرپ کے ساتھ گئی جو واپس نہ آئی ۔پولیس تھانہ شاہ شمس کو زبیر نے بتایا کہ چھوٹا پٹھان نامی شخص نے اسے اور اسکے دوست کو اغوا کرلیا اور اسکے سامان پر قبضہ کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں