محکمہ صحت ملتان، ڈینگی ورکرز 10ماہ کی تنخواہ سے محروم

محکمہ صحت ملتان، ڈینگی ورکرز 10ماہ کی تنخواہ سے محروم

ملتان(لیڈی رپورٹر)محکمہ صحت ملتان میں انسداد ڈینگی مہم کیلئے دس ماہ قبل بھرتی کئے گئے ڈینگی ورکرز کو دس ماہ سے ایک بھی تنخواہ نہیں دی گئی۔

جبکہ دیگر سات سو ڈیلی ڈینگی ویجز ورکرز جو کہ پانچ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ان کو انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی گئی ہے تاکہ وہ پولیو مہم کا بائیکاٹ نہ کریں تاہم ڈینگی ورکرز نے منسٹر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں