نرسنگ آفیسرز کے ورکنگ پیپرز جمع کرانے کے احکامات

نرسنگ آفیسرز کے ورکنگ پیپرز جمع کرانے کے احکامات

ملتان(لیڈی رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب سے نرسنگ آفیسرز کے ورکنگ پیپرز جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

جاری کئے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ پروموشن کوٹہ پر جو ریزرو پوسٹس ہیں ان کے لئے نرسنگ آفیسرز کے ورکنگ پیپرز جمع کروائے جائیں سکیل 16 کی چارج نرس جن کی ترقی گریڈ 17 میں بطور ہیڈ نرس یا نرسنگ انسٹرکٹر ہونا ہیں گریڈ 17 کی ہیڈ نرسسز جن کی پروموشن بطور بطور نرسنگ انسٹرکٹر،کلینیکل نرسنگ انسٹرکٹرز ہونا ہیں اسی طرح وہی نرسز جن کی پروموشن بطور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ہونا ہیں ان کے ورکنگ پیپرز 15 دن کے اندر اندر جمع کرائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں