بریسٹ کینسر کیخلاف آگاہی مہم وقت کا تقاضا،مقررین

بریسٹ کینسر کیخلاف آگاہی مہم وقت کا تقاضا،مقررین

ملتان (لیڈی رپورٹر) الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر ملتان کی جانب سے پنک ربن کمپین کے سلسلہ میں بریسٹ کینسر آگہی واک منعقد ہوئی۔

 ڈائریکٹر ڈائیگناسٹک سنٹر ڈاکٹر سرور چودھری،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان احمد چغتائی نے پروفیسر بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹرمحمد طارق،پروفیسر ڈاکٹر گوہر علی ارشد اور ڈاکٹر سدرہ فضل کے ہمراہ آگہی واک کا افتتاح کیا اور ڈائیگناسٹک سنٹر سے شروع ہونیوالی آگہی واک کی قیادت کی واک کے شرکاء نے بریسٹ کینسر کے خلاف آگہی کے حوالہ سے بینر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے واک کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کی جانب سے معاشرے سے بریسٹ کینسر سمیت مہلک بیماریوں کے خاتمہ کے لیے دعا کی گئی اور ایک پیغام میں کہا گیا کہ بریسٹ کینسر قابل علاج ہے اور اس سے بچاؤ ممکن ہے اس سلسلہ میں متاثرہ اور دیگر خواتین اپنے معالج سے مسلسل معائنہ کرائیں اور معالج کے مشورے سے از خود بھی چیک کرتی رہیں تو اس موذی مرض سے چھٹکارہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف آگہی مہم وقت کا تقاضہ ہے تاکہ اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے واک میں شہریوں،الخدمت سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں