بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن، ناصرہ نسیم

بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن، ناصرہ نسیم

ملتان(لیڈی رپورٹر ) معروف لیڈی ڈاکٹر، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ناصرہ نسیم نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے۔

خواتین خود پر اپنا معائنہ کریں اگر جسم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا گلٹی محسوس ہو تو فوراً طبی معائنہ کروائیں خواتین کی عدم توجہی اور خاموشی کے باعث یہ جان لیوا مرض بنتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تین روزہ آگاہی سیشن کے آخری روزڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈسائنسز BZUملتان میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ڈاکٹر کنزا نے سیمینار کی صدارت کی تقریب کے منتظم نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے کہا کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن پنک ربن ڈے کے حوالے سے سہ روزہ تقریبات کا اہتمام کیا اور مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کو بریسٹ کینسر کی وجوہات، ادراک، علاج اور تحفظ کے موضوع پر لیکچر دیئے تاکہ وو ناصرف خود کو اس مرض کا شکار ہونے سے بچا سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں