پولیو مہم کا آج سے آغاز، 10لاکھ،23ہزار بچے ہدف

پولیو مہم کا آج سے آغاز، 10لاکھ،23ہزار بچے ہدف

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملک بھر کی طرح ضلع ملتان میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا ،جبکہ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم یکم نومبر تک جاری رہے گی اس دوران ضلع ملتان کے 10 لاکھ 23 ہزار 93 پانچ سال اور اس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

جس کے لئے 4399 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ضلع بھر کے ہر ہسپتال ، ڈسپنسری ، بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ ، اور ریلوے سٹیشن پر صبح آٹھ بجے سے رات گئے تک ٹیمیں موجود رہیں گی جبکہ جنرل بس سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن ملتان کینٹ پر ٹیمیں چوبیس گھنٹے موجود رہیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں