کھلا ،غیر شفاف تیل مہلک بیماریوں کا سبب، امجد علی

کھلا ،غیر شفاف تیل مہلک بیماریوں کا سبب، امجد علی

ملتان(لیڈی رپورٹر) نیوٹریشن انٹرنیشنل نے محکمہ صحت ضلع ملتان کے تعاون سے ‘‘خوردنی تیل کی فورٹیفکیشن کے فوائد, پاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی، کھلے اور غیر صاف شدہ خوردنی تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات’’ کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔

 اس آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ ملتان کی مختلف یونین کونسلز سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی، اس موقع نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی پروگرام منیجر عزیز الرحمن نے فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام اور کھلے یا غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور اس کے صحت پر منفی اثرات کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہی دی،انہوں نے شرکاء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچوں کی آبادی غذائی اجزاء کی کمی کا شکار ہے ۔ جس میں آئرن وٹامن اے اور وٹامن ڈی سرِفہرست ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبًا 99 لاکھ لوگ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں جن میں 72 لاکھ تعداد خواتین کی ہے ، مزید یہ کہ غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فورٹیفکیشن ایک آسان اور قابلِ عمل طریقہ کار ہے ،جوکہ وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو کم سے کم لاگت میں ممکن بناتا ہے اور یہ کہ لوگوں کی غذائی عادات کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے زونل منیجر امجد علی نے کہا کہ کھلا اور غیر صاف شدہ تیل مختلف مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔، عرفان فیض نے کہا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب بھی غذائی اجزاء کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کی آگاہی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں