بس سٹینڈ پر مین ہول کا ڈھکن نصب نہ ہو سکا

بس سٹینڈ پر مین ہول کا ڈھکن نصب نہ ہو سکا

بورے والا(سٹی رپورٹر )بس سٹینڈ پر مین ہول کا ڈھکن نصب نہ ہو سکا ،بس سٹینڈ کے مین چوراہے پر موجود عارف بازار بوریوالا کے داخلی راستے پر واقع مین ہول کا ڈھکن غائب ہوئے 10 روز گزر گئے مگر نیا ڈھکن نصب نہ ہو سکا۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوڑا کرکٹ کے لیے رکھا گیا بلدیہ کا کنٹینر مین ہول پر رکھ دیا ہے یہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں اور بڑی تعداد میں شہری گزرتے ہیں جو رات کے اندھیرے میں کسی حادثاتی صورت حال سے دوچار ہو سکتے ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز،کمشنر ملتان ڈویژن،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں