گگو منڈی،ڈاکو اہلخانہ کو باندھ سامان لوٹ لے گئے
گگو منڈی(نامہ نگار)ایک درجن سے زائد مسلح ملزموں کا محنت کش کے گھر پر دھاوا ،اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر کمرے میں بند کر دیا مال مویشی۔۔۔
مو ٹر سائیکل اور دیگر سامان ڈالہ میں لوڈ کر کے لے گئے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چک نمبر217۔ای بی کا رہائشی شوکت علی رات کے وقت اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ شب 12بجے کے قریب 14نا معلوم ملزم گھر میں داخل ہو گئے اور شوکت علی اور اس کے بیٹے رضوان اور بیوی اور بیٹی کو اسلحہ کے زور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا دو مسلح ملزم چھت پر چڑھ گئے اور دیگر ملزموں نے اس کے گھر میں موجود ایک بھینس دو کٹیاں دو راس بکریاں دو موبائل فون اور موٹرسائیکل ڈالہ میں کر کے فرار ہو گئے ملزموں کے جانے کے بعد متاثرین کے شور واویلہ پر اہلیان دیہہ نے آ کر ان کو کھولا اور15پر کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ۔