ایڈیشنل آئی جی کا فورس کو ہر وقت الرٹ رکھنے کا حکم
ملتان (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر اور۔۔۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا سکیورٹی اقدامات کے جائزہ کے لیے پنجاب، خیبر پختونخواہ بارڈر پر واقع بین الصوبائی چیک پوسٹ پنجاب پولیس ترمن ،چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)، پٹرولنگ پوسٹ ترمن اور دیگر پوسٹوں کے ہنگامی دورے ، سرحدی راستوں اور حساس مقامات کا تفصیلی معائنہ ہنگامی صورتحال کے لیے فورس کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے کا حکم۔انہوں نے سرحدی راستوں و حساس مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سکیورٹی اقدامات کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے چیک پوسٹوں کی عمارت، باؤنڈری وال اور مورچوں کو مزید مضبوط بنانے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔لیکر تمام تر تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔