میپکو جدید ٹیکنالوجی اپنانے کیلئے سرگرم ہے ، جام گُل زاہد

میپکو جدید ٹیکنالوجی اپنانے کیلئے سرگرم ہے ، جام گُل زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہدنے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو میپکو حکومتی ویژن کے مطابق اپنے سسٹم میں تیزی سے اپنارہی ہے اور۔۔۔

 سسٹم ڈیجیٹل کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی سہولت کے لئے انقلابی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین گھر بیٹھے بجلی کے مسائل اور شکایات کے اندراج و ازالہ اور سروسز سے مستفید ہوسکیں ۔ میپکو ملک کی پہلی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جس نے جاز کیش اور پاورانفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کے ساتھ بجلی بلوں کی موبائل ایپلی کیشن ’’میپکو سمارٹ‘‘  کے ذریعے ادائیگی کرنیکا معاہدہ کیاہے ۔اس معاہدے کے مطابق میپکو کے سسٹم پر بجلی بل کی ادائیگی رئیل ٹائم ظاہر ہوجائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو جازکیش پی آئی ٹی سی کے مشترکہ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے جہاں سے صارفین ڈائون لوڈ کرکے ایپ کے فیچرز سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔ یو ایس ایڈ(پی ڈی آئی پی) کے انرجی سپیشلسٹ شفیق الرحمن اورپراجیکٹ منیجر رانا عبدالستار کی خصوصی دلچسپی سے موبائل ایپلی کیشن تیارہوئی جبکہ فنانس ڈائریکٹر میپکو میاں انصار محمود، ڈائریکٹر اکائونٹس آفتاب فضل، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی اور دیگر شعبوں کے افسروں کے تعاون سے ا ب جدت کی جانب ایک قدم مزید آگے بڑھادیاگیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں