پروفیسر شوکت علی گھمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

 پروفیسر شوکت علی گھمن  کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال میں پروفیسر شوکت علی گھمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ، صدارت پرنسپل ناصر عباس سپرا نے کی۔

مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خانیوال پروفیسر رانا خالد محمود ایڈوکیٹ اور مہمان اعزاز سابق پرنسپل پروفیسر عیش محمد تھے ،تلاو ت قرآن کی سعادت پروفیسر محمد محسن نے حاصل کی۔ مقررین نے پروفیسر شوکت گھمن کیساتھ گزارے ہوئے لمحات کے بارے میں اظہار خیال کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں صدر پرنسپل پروفیسر ناصر عباس سپرا نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ پروفیسر شوکت گھمن کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں