کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت فٹبال ایونٹ کا افتتاح

کھیلتا پنجاب پروگرام کے  تحت فٹبال ایونٹ کا افتتاح

ملتان (خصوصی رپورٹر)کھیلتا پنجاب پروگرام پورے پنجاب میں زو رو شور سے جاری ہے اس سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام فٹبال کا ایونٹ شروع ہوگیا۔

 افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جاوید اختر انصاری تھے ان کے ہمراہ ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف ٹی ایس او نور خان قیصرانی صدر ملتان ڈی ایف اے میاں جاوید قریشی کنوینر شیخ محمد آصف شفقت رحمان رانا باقر علی محمد مقیم بھی موجود تھے ۔جاوید اختر انصاری نے ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ کا احسن اقدام ہے ۔ہماری جماعت کا منشور ہے کہ نوجوان نسل کو ترقی کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں کھیلتا پنجاب پروگرام بھی اسی منشور کے مطابق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں