ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع سیوریج منصوبہ ٹھپ

ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع سیوریج منصوبہ ٹھپ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )انتظامیہ کی مبینہ نااہلی اور عدم توجہ سے ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جانیوالا ڈیڑھ ارب روپے کا سیوریج منصوبہ ٹھپ۔

سماجی حلقوں کا شدید احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نااہل انتظامیہ نے ورلڈ بینک پروجیکٹ پر توجہ نہیں دی جس کیوجہ سے پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لے کر منصوبے پر کام شروع کرائیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی 16 میونسپل کمیٹیوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت سے تعمیر و ترقی کے لئے اربوں مالیتی فنڈز فراہم کئے گئے تھے ،میونسپل کمیٹی حدود میں سیوریج کی نکاسی کے لئے ڈیڑھ ارب کی لاگت سے سیوریج سکیم متعارف کرائی گئی تھی جس میں کلمہ چوک سے تھانہ چوک نورشاہ چوک کوڑے خان سکول پرانی منڈی مویشی کے لئے سیوریج لائن نورشاہ چوک ڈسپوزل اسٹیشن کو ختم کرکے نئی آبادی کے نزدیک ڈسپوزل سٹیشن قائم کرنے کا پلان جو شہر بھر کے دیرینہ سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے مستفید ثابت ہوسکتا تھا جبکہ پمپنگ مشینری کے ذریعے سیوریج کا گندا پانی فورس مین پائپ لگا کرچک نمبر 153 ایم ایل میں ڈویژنل سطح پر پہلا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جانا تھا جو سیوریج کے گندے پانی سے پھیلنے والی آلودگی اور گندے پانی کو قابل استعال بھی بناتا اور کاشتکاروں کے استعمال کے قابل ہوتا اور واٹر ویسٹ سے پھیلنے والی بدبو کو جذب کرنے کے لئے دس ہزار ماحول دوست پودے لگانا بھی شامل تھا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں