نوجوانوں کو نبی پاکؐ کی زندگی کو پڑھنا ہوگا:عاطف احمد

نوجوانوں کو نبی پاکؐ کی زندگی  کو پڑھنا ہوگا:عاطف احمد

میلسی (تحصیل رپورٹر) معروف سکالر اور موٹیویشنل سپیکر شیخ عاطف احمد نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو حالات سے دل برداشتہ ہونے کی بجائے نبی پاکؐ کی زندگی کو۔

 پڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ خودی کی تلاش سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے خودی کا جو فلسفہ دیا اس میں سب سے بڑھ کر غیرت اور حمیت کو اہمیت دی ہے ۔اگر آپ نے معاشرے کو لیڈ کرنا ہے تو لیڈر میں جرات اور غیرت نمایاں خصوصیات ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں