ڈپٹی کمشنر قراۃ العین کے سکول ، مرکز صحت اور روڈ کے دورے

ڈپٹی کمشنر قراۃ العین کے سکول ، مرکز صحت اور روڈ کے دورے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کے ضلع مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں کے دورے کئے ۔

،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ کے ہمراہ مختلف مقامات کے دورے کئے ، انہوں نے سردار کوڑے خان سکول کا دورہ کیا اور قائم آٹزم سنٹر کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے دیہی مال مرکز بھٹہ پور کا دورہ کیااورافسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ دیہی مال مرکز میں شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ انہوں نے بنیادی مرکز صحت بھٹہ پور کا دورہ کیااورڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اورتعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ ۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے تعمیر ہونے والے خوشاب مظفرگڑھ روڈ کا بھی دورہ کیا۔اور روڈ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایس ڈی ہائی وے کلیم اللہ دستی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں