وہاڑی چیمبر ،برآمدات کیلئے خواتین کو ٹریننگ کی منصوبہ بندی

وہاڑی چیمبر ،برآمدات کیلئے خواتین کو ٹریننگ کی منصوبہ بندی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی،خبرنگار )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بانی صدر حافظ محمود احمد شاد کی زیر صدارت اجلاس ۔۔۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے منیوفیکچرنگ یونٹس اور خواتین کو ایکسپورٹ جیسے باعزت روزگار مہیا کرنے کیلئے ٹریننگ دینے بارے منصوبہ بندی اوریہاں سے بنائی گئی اشیاء کو پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ضلعی ہسپتال میں قائم پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی میں ادویات اور فنڈز کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل کرنے کی تجویز دی گئی ۔صدر حافظ محمود احمد شاد نے انجمن بہبود مریضاں اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کو مستقل طور پر قائم رکھنے کے لئے ممبران سے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی اپیل کی ،کمیٹی نے کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مقرر کردہ اہداف کے لیے وہاڑی چیمبر کے ساتھ مل کر اہداف مکمل کرنے کے لئے کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں سینئر نائب صدر محمد اسحاق ، نائب صدر ذوالفقار علی آرائیںودیگر شریک تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں