خانیوال ، شاہراہوں اور بازاروں کی کشادگی کا پلان مرتب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانیوال مصطفی سیہڑ نے شاہراہوں اور بازاروں کی کشادگی کا پلان ترتیب دیدیا۔
اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید کی قیادت میں میونسپل کمیٹی خانیوال نے شہر میں دوبارہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن شروع کردیا ہے ،رضائے مصطفی چوک تا ایوب چوک مقررہ حد سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا اور باربار تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بھجوانے کا عندیہ دیدیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تجاوزات کے باعث آمدورفت میں رکاوٹ ہوتی ہے ،تاجر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،لوکل گورنمنٹ تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتفریق جاری رکھے۔