مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحران سے نکالے گی،تہمینہ دولتانہ
میلسی (نامہ نگار ) کسان اتحاد تحصیل صدر وہاڑی ملک اجمل لُڑکا نے ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ صاحبہ سے ملاقات ۔
میں سڑک ہیڈ اسلام لڈن وہاڑی تا خانیوال روڈ وجھیانوالہ اڈا ضلعی حدود وہاڑی روڈ کی بحالی اور روڈ کی لمبائی تقریبا 53.49 کلو میٹر کام شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے علاقے کے مسائل بارے اگاہ کیا۔اس موقع پر محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحران سے نکالے گی اور پہلے کی طرح سڑکوں کے جال بچھائیں گے اور اپنے حلقے کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کرنے کیلئے دن رات دروازے کھلے ہیں۔اس موقع پر ناصر دولتانہ اور چوہدری فہد بھی موجود تھے ۔