سموگ سے بچائو کے اقدامات کئے جائیں،رانا فراز نون
ملتان (لیڈی رپورٹر)سموگ سے بچائو کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وسیب کے لوگوں کوخطرناک بیماریاں لاحق ہونے کے خدشات ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز بھارتی پنجاب سے ملکر سموگ کے خلاف اقدامات کی باتیں کرنے کی بجائے سرائیکی وسیب کے ماحولیاتی مسائل کوحل کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون نے صدر آل پاکستان سہرانی اتحاد سردار سرفراز خان سہرانی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید و مرکزی کوآرڈی نیٹر کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کیا۔