فوڈ اتھارٹی :ناقص صفائی،معروف ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی پر مین گیٹ آئی ایس پی یونیورسٹی پر معروف ریسٹورنٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح صفائی کے ناقص انتظامات پر معروف ریسٹورنٹ کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔کچن ایریا میں آلودگی، خوراک کو مناسب ٹمپریچر پر سٹور نہ کرنے پر ریسٹورنٹس کو جرمانے کئے گئے ۔ اس کے علاوہ پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ، ریکارڈ کی عدم دستیابی پر یعقوب ٹاؤن میں 2 یونٹس کو 50، 50 ہزار کے جرمانے عائد فوڈ آئٹمز کے قریب حشرات کی بھرمار، مشینری کی صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھا گیا۔ آلودہ پانی جمع ہونے ، پروسیسنگ ایریا میں بدبو کی وجہ سے علی چوک پر پولٹری شاپ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔