ہائر ایجوکیشن سٹاف کو ’’ورک فراہم ہوم ‘‘کی ہدایت

ہائر ایجوکیشن سٹاف کو ’’ورک فراہم ہوم ‘‘کی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر) ائیر کوالٹی انڈیکس کی بگڑتی صورتحال نے صوبے بھر کے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے نئے احکامات جاری کردیئے محکمہ کے دفاتر کے ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے ۔

 انٹرمیڈیٹ یا ہائر ایجوکیشن کلاسز یا اے لیول کے طلباء وطالبات گھروں میں آن لائن تعلیم حاصل کریں گے ۔اساتذہ بھی گھروں سے ہی آن لائن لیکچر دیں گے مگر ایسوسی ایٹ ڈگری و بی ایس پڑھنے و پڑھانے والے اساتذہ کالجز میں آکر طلبا وطالبات کو پڑھائیں گے یہ احکامات 17نومبرتک ہیں جس کے بعد نئی ایڈوائزری جاری کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں