کارباری برادری کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات ضروری،بختاور

کارباری برادری کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات ضروری،بختاور

ملتان(لیڈی رپورٹر )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ۔۔۔

ملکی کاروباری برادری اور عام شہریوں کو مہنگائی کی بلند شرح اور انرجی بحران اور شدید معاشی چیلنجز کے پیش نظر موجودہ ٹیکس نظام میں فوری طور پر اصلاحات کی جائیں اور بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں مہنگائی میں غیر معمولی 60 فیصد اضافہ کی وجہ سے گھریلو اور تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 180ارب روپے سے زائد کے ٹیکس خسارے کی وجہ سے ضروری ہو گیا ہے کہ حکومت بروقت مناسب اور متوازن اقدامات کرے تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ آئے روز نت نئے انداز سے ٹیکسوں میں اضافہ کی بجائے حکومت ٹیکس اصلاحات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں