قیمتیں کنٹرول نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے :تاجر رہنما
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ایم سرور چودھری ، سابق یوسی چیئرمین نواب عتیق خاں خاکوانی، ڈاکٹر محمد اعجاز، میاں نور فرید قریشی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
اشیاء خوردونوش کی قیمتیں نہ کنٹرول ہونا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے اور حکومت مہنگائی کم کرنے کا پلان بنائے اس وقت مارکیٹ میں آٹا غائب ہے ہوٹلوں والے اور غریب مزدور آٹا کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں گھی و آئلز کی قیمت 150روپے تک فی کلو گرام بڑھ چکی ہے ایل پی جی کی قیمتوں کو آگ لگ چکی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں مارکیٹنگ کمپنیاں مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانے نرخوں پر فروخت کر رہی ہیں ۔