رین واٹر سکیم وہاڑی کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت

رین واٹر سکیم وہاڑی کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر میں بارش کے پانی کے جمع ہونے کے حوالے سے وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور۔۔۔

 رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید کی خصوصی کاوش اور ہدایت پر پنجاب حکومت کے 18.42 ملین کے پراجیکٹ منظور ہوگیا اور بہت جلد کام شروع ہو جائے گا اس ضمن میں ریذیڈنٹ انجینئر ایشین کنسلٹنٹٹ ورلڈ بینک محمد ارشد نے وہاڑی کا خصوصی دورہ کیا اور میونسپل کمیٹی وہاڑی میں بریفنگ میٹنگ لی اس موقع پر ورلڈ بینک کنسلٹنٹ نے رین واٹر سکیم وہاڑی کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت دی رین واٹر سکیم کی سائیٹ کا وزٹ کیا غلہ منڈی ۔گول چوک ۔جی بلاک، ایف بلاک،ریل بازار کے علاقوں میں جو پانی بارش کی وجہ سے اکٹھا ہوتا تھا اب اکٹھا ہو کر گول چوک میں جمع نہیں ہو سکے گا اس سکیم کا تاجر برادری ، صلی منڈی کے آڑھتیوں اور عوام کو فائدہ ہوگا سارا رین واٹر ڈرین کے ذریعے لائبریری گرانڈ میں رین واٹر ٹینک میں جمع ہوگا جس کے بعد اس پانی سے میونسپل لائبریری گرانڈ کو پانی، اور بلدیہ کے ٹینکرز چھڑکا کے لئے استعمال کرے گے یہ 18.42, ملین کا منصوبہ میاں ثاقب خورشید کی خصوصی کاوش سے منظور ہوا یے تاکہ گول چوک بازار میں کھڑے ہونے والے بارش کے پانی سے عوام کو نجات مل سکے تاکہ عوام مستیفید ہو سکے ۔ اس موقع پر ریزیڈنٹ انجینئر محمد ارشد کا مزید کہنا تھا یہ منصوبہ ورلڈ بینک اور بلدیہ وہاڑی کے اشتراک سے بہت جلد مکمل ہوسکے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں