نمبر دار کا گھر میں گھس کرمعذوربیٹے اورماں پر تشدد
لودھراں(سٹی رپورٹر )گوگڑاں کا نمبردار ہاشم بھتہ خور ہے ۔ ہماری آراضی کے قانونی تقاضے پورے کرنے لیے ہم سے ایک لاکھ روپے بھتہ وصول کر کے کام کروانے کا کہا بعد ازاں مزید4لاکھ بھتہ مانگ لیا نہ دینے پر میرے گھر میں گھس کر میرے معذور بیٹے اور اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا ۔۔
مجھے اوراہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ،ہماری جان کو خطرہ ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیر داخلہ،آئی جی پنجاب تحفظ دے کر انصاف دلائیں۔ سید جاوید حسین شاہ کی معذور بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپیل۔ تفصیل کے مطابق بستی قاسم والا موضع گوگڑاں کے رہائشی سید جاوید حسین شاہ نے اپنے معذور بیٹے عرفان حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دیہی شام لاٹ کی اراضی عرصہ سے ہمارے قبضہ میں ہے اور مکان بنا کر رہائش رکھی ہوئی ہے ، پرانا گھر گرا کر نیا تعمیر کرنے لگا تو نمبردار ہاشم میرے بچوں کے پاس آگیا اور کہا کہ میری پٹواری عرفان سے گہری دوستی ہے ،آپ مجھے 1لاکھ روپے مبینہ بھتہ دے دیں میں شام لاٹ آپ کے نام منتقل کرا دیتا ہوں ، میں نے ایک لاکھ دیدئیے ، چند روز بعد نمبردار نے مزید چار لاکھ مانگ لئے ،انکار کیا تو چنددن بعد گھر میں گھس کر میرے معذور بیٹے عرفان کو اینٹیں مار کر زخمی کردیا، اہلیہ کو گالیاں ،دھمکیاں دیں کہ توہین مذہب کا الزام لگا کر جیل بھجوا دوں گا،آئے روز غنڈے لیکر آجات اہے ، وزیر داخلہ، آئی جی ،ڈی پی او ،ڈی سی تحفظ دلائیں۔