زائد المیعاد خوراک فروخت کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت
ملتان (لیڈی رپورٹر )ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت کے مطابق زائدالمیعاد اور ممنوعہ خوراک کی روک تھام فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف فوڈ پوائنٹس کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آفیسرز کالونی بوسن روڈ اور نیو بہاولپور بائی پاس پر 2 معروف ریسٹورنٹس کو فریزر میں خوراک کی نامناسب سٹوریج اور گندگی، فوڈ آئٹمز کے قریب حشرات کی بھرمار، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 70ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ اسی طرح پل سکھ بیاس بستی ملوک میں سویاں بنانے والے یونٹ کو صاف پانی کے فلٹر نصب نہ ہونے ، پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ بہاولپور بائی پاس چوک پر فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو پروڈکشن ایریا میں سموکنگ کرنے ، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید ملتان روڈ گڑھا موڑ میلسی میں پنسار سٹور کو چائنہ نمک اور ایکسپائری اشیاء فروخت کرنے پر 25 ہزار جبکہ ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔