نیب کے زیر اہتمام پیٹنگ مقابلے ، ،زکریا یونیورسٹی کی طالبہ رحاب فیاض سرفہرست
ملتان (خصوصی رپورٹر)نیشنل کاؤنٹیبلیٹی بیورو (نیب) کے زیر اہتمام آرٹس کے مختلف تعلیمی اداروں کے 34 طلباء کے درمیان پینٹنگ کا مقابلہ کرایا گیا جس کا فائنل راؤنڈ ہوا۔
جس میں ملتان کالج آف آرٹس زکریایونیورسٹی کی طلبہ رحاب فیاض نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس مقابلے کے لیے ملتان کالج آف آرٹس کے اساتذہ ڈاکٹر صوفیہ عمر اور جیسمین دتہ نے کالج کے طلباء کو خصوصی تیاری کرائی یوں کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات مورخہ 9دسمبر کو ہو گی۔