سرچ آپریشن، 13 گھروں کی چیکنگ ، 1شخص گرفتار
جہانیاں( نمائندہ دنیا) حساس سکیورٹی اداروں پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 13 گھروں کی چیکنگ 21 افراد کی تلاشی 12 افراد کو ای پولیس ایپ پر چیک کیا گیا دوران آپریشن ایک شخص گرفتار چرس برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
نواحی گاؤں چک نمبر 135 دس آر میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 گھروں کی تلاشی لی گئی 21 افراد کو چیک کرتے ہوئے 12 افراد کو ای پولیس ایپ پر چیک کیاگیا دوران سرچ آپریشن ایک شخص کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس اسپیشل برانچ سی ٹی ڈی سکیورٹی برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔