بوریوالا تا وہاڑی روڈ دس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
بوریوالا( سٹی رپورٹر )بوریوالا تا وہاڑی روڈ دس سال سے بدحالی کا شکار شہریوں کا تعمیر و مرمت کا مطالبہ بوریوالا تا وہاڑی 35 کلومیٹر لمبائی پر محیط روڈ گزشتہ 10 سال سے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ہزاروں افراد روزانہ اس خطرناک سڑک پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔۔۔
شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں سرکاری و غیر سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے جانے والے شہری،مسافر،طلباء و مریض اذیت کا شکار ہیں عوام نے متعدد بار احتجاج کیے مگر ہر بار ان کی آواز کو نظرانداز کر دیا گیاشہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے مگر عوامی نمائندے و احکام بالا اس معاملے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں شہریوں نے وزیراعلی مریم نواز اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی تعمیر و مرمت کو فوری طور پر شروع کیا جائے ۔