سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا مصنوعی بحران، حکام خاموش
ملتان (لیڈی رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا مصنوعی بحران، محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام سرکاری ہسپتال نشتر، شہباز شریف ہسپتال ، کاردڈیالوجی اور چلڈرن ہسپتال میں ادویات کی قلت جبکہ مریضوں کیلئے بنیادی سہولیات کے فقدان جیسے مسائل سنگین ہوگئے ۔ مریضوں کو دی جانے والی ادویات باہر سے منگوائی جانے لگیں۔ فارمیسی عملہ مریضوں کو باہر کے میڈیکل سٹورز کی پرچیاں لکھ کر دینے لگا۔ فارمیسی پر ادویات نہیں ہیں باہر سے لیکر آئیں ہسپتال کی فارمیسی میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف کا مریضوں کو صاف جواب، مریض سراپا احتجاج، پنجاب حکومت نے مرمت کے نام پر ہسپتالوں پر اربوں کا فنڈز جاری کیا جاتا ہے ،محکمہ نے کارآمد عمارتیں بھی گرا دیں ٹھیکیداروں سے مل ملا کر افسروں کی موجیں لگ گئیں سرکاری ہسپتالوں کو ادویات دینے کے لیے فنڈز نہ ہیں ہسپتالوں میں موسمی ادویات نایاب ہیں۔ اس سلسلے میں مریضوں اور انکے لواحقین نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لیکر موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔