آؤٹ سورسنگ 15 دسمبر تک مکمل کی جائے ـ:عمرانہ توقیر
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے آؤٹ سورسنگ ،برینڈنگ اور وائنڈر کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق آؤٹ سورسنگ اور برینڈنگ کے کام کوتیز کرتے ہوئے 15دسمبر تک مکمل کیا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب کیلئے جامع اور منظم انداز میں کام کیا جائے اور سالڈ مینجمنٹ کام عملی طور پر مقررہ ٹائم لائن میں شروع ہونا چاہیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،ڈویژنل آپریشن انوارالحق،ڈویژنل منیجر ایم آئی ایس عمران خان،ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن وہاڑی ارسلان احمد خان،وائنڈرز ذوالفقار بھٹی،عثمان فضل اور دیگر موجود تھے ۔