ڈی پی او کی کھلی کچہریاں ،مسائل کے حل کیلئے احکامات
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر منصور امان نے مختلف مقامات 75 ڈبلیو بی ، 24 ڈبلیو بی ، 32 ڈبلیو بی بستی کڑیال ، 56 ڈبلیو بی62 ڈبلیو بی اور۔
48 پل میں کھلی کچہریاں لگائی کچہری کے دوران انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر افسران کو ٹائم لمٹ دیتے ہوئے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے عوام اور پولیس کے درمیان روابط بہترین بنانے کیلئے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں ،کھلی کچہریوں سے جہاں عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں وہیں انہیں فوری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے بعد ازاں ڈی پی او نے پٹرولنگ پوسٹ 62 ڈبلیو بی کی فارمل انسپیکشن بھی کی اس دوران انہوں نے ریکارڈ صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ملازمین کو بھرپور طریقے سے فرائض سرانجام دینے کا حکم بھی دیا۔